,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم تھا اور تیل کی قیمتیں کم تھیں تاہم اب عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے بہت سارے وزراء کرپشن میں ملوث ہیں کوئی نہیں دیکھ رہا جب کہ سابق صدر آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری بلا جواز ہے، عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں
(ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم تھا اور تیل کی قیمتیں کم تھیں تاہم اب عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، ملکی معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، (ن) لیگ نے مہنگائی کو نکیل ڈال کر رکھی تھی، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کو شرم آنی چاہیے، عمران خان اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکا ہے۔
ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر اس کے پاس چلا گیا

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے