بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان شدت اختیار کرگیا

بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان شدت اختیار کرگیا

ممبئی : بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایوکل بھارت کی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا

گجرات میں ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا اور اسکولز اورکالجز بھی بندکردئیے گئے ہیں، سمندری طوفان وایوکل بھارت کی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، جس سے گوا سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوگی اور سوکلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ رفتارکی ہوائیں چلیں گے۔

سمندری طوفان کے باعث گجرات میں ہائی الرٹ نافذ کردیا گیا اور اسکولز اورکالجز بھی بندکردئیے گئے ہیں جبکہ تین لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جارہا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث ممبئی میں بھی طوفانی بارش کا امکان ہے، حکام نے ماہی گیروں کوپندرہ جون تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ سمندری ساحلوں پر لوگوں کو نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

طوفان وایو سے پاکستان میں بھی سندھ کے جنوب مشرقی علاقے بھی طوفان سے متاثرہوسکتے ہیں،ماہی گیروں کوگہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے