جس دن سے نواز شریف کو ہٹایا گیا اسی دن ملک کی تباہی شروع ہوگئی تھی

جس دن سے نواز شریف کو ہٹایا گیا اسی دن ملک کی تباہی شروع ہوگئی تھی

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس دن سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے اس دن سے ملک کی تباہی شروع ہوگئی

مریم نواز نے کہا کہ ایک سال پہلے عوامی حکومت تھی تو ملک اوپر جارہا تھاپھر اچانک تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک تیزی سے نیچے آنا لگا، ادارے بھی وہی ہیں پورے ملک میں حکومت بھی ہے اور کہنے کو ٹوٹی پھوٹی جمہوریت بھی ہے لیکن آج نواز شریف موجود نہیں ہے، جس دن سے نواز شریف کو اقامہ جیسے مذاق پر وزیر اعظم کی کرسی سے ہٹایا گیا اسی دن ملک کی تباہی شروع ہوگئی تھی۔

بجٹ میں عوام کے اوپر قیامت ٹوٹی ہے، نالائقِ اعظم ٹیکس کے خرچے پر سارے خاندان کو لے کر عمرہ کرانے لے گیا جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو سرکاری جہاز میں نہیں بٹھایا گیا کیونکہ جہاز پر عمران خان کے خاندان والوں اور ذاتی دوستوں کا قبضہ تھا۔آج وہ شخص قانون سے بالا تر ہے جو اشتہاری مجرم ہونے کے باوجود وزیرا عظم کے خلاف درخواستیں لے کر جاتا تھا اور ججز پر پریشر ڈالنے کیلئے عدالت میں کھڑا ہوتا تھا لیکن کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ اس پر ہاتھ ڈالے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ ڈرپوکِ اعظم ہے جس نے صدر کے ذریعے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے شفاف جج کے خلاف ریفرنس دائر کرایا، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ کسی کو این آر او دے سکے، چند دنوں میں یہ خود این آر او مانگ رہا ہوگا، یہ بہت جلد لندن بھاگنے والا ہے جہاں اس کے بچے اور سب کچھ ہے، نیازی کو صرف ’ گو‘ نہیں کرنا ، گھر تک چھوڑ کر آنا ہے۔

کل بجٹ میں عوام کے اوپر قیامت ٹوٹی ہے آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزار رہا، جو ساری زندگی دوسرے کے پیسے پر پلا ہو اسے کیسے اندازہ ہوگا کہ ایک خاندان کیسے چلتا ہے اور ایک محنت کش کے گھر کا بجٹ کس طرح بنتا ہے۔

این آر او کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری اتنی حیثیت نہیں ہے کہ کسی کو این آر او دے سکو، چند دنوں میں تم خود این آر او مانگتے پھرو گے، جو شخص ہر بات کیلئے کسی دوسرے کا محتاج ہو اس کے منہ سے این آر او کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، نواز شریف این آر او مانگتا تو 100 این آر او اس کی جھولی میں پھینک دیے جاتے ، یہ اس کی پہلی اور آخری باری ہے اس کے بعد اس نے سیدھا لندن بھاگنا ہے جہاں اس کے بچے اور سب کچھ ہے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے