کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد اب اپنی فلم سیریز ‘ٹائیگر’ کے تیسرے حصے کے لیے پھر اکٹھے ہوگئے۔

ان دونوں اداکاروں کی فلم ‘بھارت’ بھی رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوئی، جو بھارتی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

اس فلم کی ہدایات علی عباس ظفر نے دی تھی، اور اب انہوں نے اپنی کامیاب فلم سیریز ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے تیسرے حصے کو بنانے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں سلمان اور کترینہ نے خفیہ ایجنسی کے جاسوس کا کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سپر اسٹار ماہرہ خان کی ’’سپر اسٹار‘‘ کامیاب

اداکارہ ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار نے دنیا بھر سے 11 کروڑ سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے