آصف زرداری کی گرفتاری پر جیالے مشتعل ہوگئے

آصف زرداری کی گرفتاری پر جیالے مشتعل ہوگئے

لاڑکانہ : آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف جیالے سڑکوں پر آگئےسندھ کے جیالوں نے بھرپور احتجاج شروع کردیا

آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی سندھ کے جیالے مشتعل ہوگئے اور مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔

آصف علی زرداری کے شہر نواب شاہ میں جیالوں نے پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاج کیا ہے، حیدر آباد اور دادو میں بھی جیالوں نے احتجاج کیلئے پریس کلب کا رخ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

لاڑکانہ کے جیالے آصف زرداری کی گرفتاری پر زیادہ ہی مشتعل ہوگئے اور شہر میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ ڈنڈا بردار کارکنوں نے زبردستی دکانیں بند کرائیں اور توڑ پھوڑ کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرار

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کا ہے، شہر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے