دوسری بار ہے مجھے ایوان میں بات نہیں کرنے دی گئی

دوسری بار ہے مجھے ایوان میں بات نہیں کرنے دی گئی

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہے جس میں میری آواز کو دبایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دوسری بار ہے مجھے ایوان میں بات نہیں کرنے دی گئی، دوسری بار لاڑکانہ کے ایم این اے کو نہیں بولنے دیا گیا۔

والد کی گرفتاری کے بعد بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو پیپلز پارٹی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اپوزیشن ارکان نے اسپیکر اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری کو بولنے کا موقع نہ دینے پر اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ کیا، اس دوران ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مائیک دیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور اسی شور شرابے میں ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس منگل تک ملتوی کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے دو وزراء فواد چوہدری اور شیخ رشید کو بولنے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ دوسرا اجلاس ہے جس میں میری آواز کو دبایا گیا ہے، میں قومی اسمبلی میں سنسر ہورہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے

اسلام آباد: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے