آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر وائرل

آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر وائرل

لندن: آسٹریلوی ٹیم ایک مرتبہ پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئی

ایڈم زمپا کی تصاویر اور ویڈیو پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوول گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔

ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی اسپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی جاسکتی ہے۔

ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹراؤزر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ایرون فنچ نے مزید کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ‘ہینڈ وارمر’ رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ہے۔

 سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ایک سال پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے