شیخ رشید کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں ہنگامی آرائی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے باعث اجلاس کا ماحول خاصا گرم رہا

قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بولنے کی اجازت دینے کے خلاف اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج شروع کردیا، جس پر اسپیکر اپوزیشن اراکین کو بار بار نشست پر بیٹھنے کے کہتے رہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ دباؤ نہ ڈالیں، میں دباؤ نہیں لوں گا، مجھے ایوان چلانا ہے چلانے دیں، بلاول صاحب میرے لئے قابل احترام ہیں، بلاول صاحب کو شیخ رشید کے بعد بات کرنے کا موقع دوں گا، مجھے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے مجبورنہ کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ذاتی صفائی کے لیے ایک منٹ گزارش کرنا چاہتا ہوں، مجھے تقریرکرنے نہیں دی گئی تودیکھتا ہوں پھرایوان میں کون تقریرکرتا ہے، اگرریلوے کو نفع بخش نہ بناسکا تو عمران خان کو کہہ دوں گا مجھے کوئی اور وزارت دے دو۔

حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن کو منانے کی کوشش کی، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے