پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں موسم نے دخل اندازی کردی

برسٹل: ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں آج برسٹل میں پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا

تاہم موسم اس میچ میں دخل اندازی کردی، ڈھائی بجے شروع ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔جمعرات کو دونوں ٹیموں نے برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں میچ کی سخت تیاری کی، نیٹ میں دونوں ٹیموں نے اپنے ہیتھار تیز کئے۔

موجودہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے اب تک دو، دو میچز کھیلے ہیں اور ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی اور دوسرے میچ میں ٹیم پاکستان نے کم بیک کرکےمیزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے مات دی تھی۔

دوسری جانب سری لنکا کو پہلے میچ مین نیوزی لینڈ نے دس وکٹوں سے پچھاڑ دیا تھا اسی طرح سری لنکا نے دوسرے میچ میں افغانستان کو مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔عالمی کپ کے اعداد وشمار کو دیکھا جائے تو ٹیم پاکستان کو حریف سری لنکا پر مکمل برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک عالمی کپ کے سلسلے میں سات میچز کھیلے گئے اور تمام سات مقابلوں میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں عامر کی شان دار بولنگ

ٹاؤنٹن: ورلڈ کپ 2019 عامر کی شان دار بولنگ، ڈراپ کیچز کے باوجود آسٹریلیا 307 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے