زیارت میں مزار کے قریب گاڑی میں دھماکہ

زیارت میں مزار کے قریب گاڑی میں دھماکہ

زیارت : خرواری بابا مزار کے قریب گاڑی میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

بلوچستان کے شہر زیارت میں خرواری بابا مزار کے قریب زوردار دھماکے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیموں کے رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے مطابق دو زخمیوں کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا، دھماکا ممکنہ طور پر گاڑی میں موجود سلنڈرکا ہوسکتا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے، متاثرہ افراد نے گاڑی کرائے پر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ا خترمینگل تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کرتا ہوں

ا خترمینگل تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کرتا ہوں

بلوچستان: نیشنل پارٹی-مینگل کے صدر نے کہاکہ ہر بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہا جاتا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے