فلم ’باجی‘ ان لوگوں کیلیے جواب ہے جو کہتے ہیں میرا کیریئر ختم ہوگیا، میرا

فلم ’باجی‘ ان لوگوں کیلیے جواب ہے جو کہتے ہیں میرا کیریئر ختم ہوگیا، میرا

 لاہور: 

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں میرا فلمی کیرئیر ختم ہوگیا فلم ’باجی‘ ان کے لیے ایک جواب ثابت ہوگی۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کرداروں کو ادا کرکے انجوائے کیا ہے اور فلم باجی نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرنے کا موقع دیا ہے۔

میرا نے فلم کے حوالے سے کہا کہ میں اس فلم میں ایسی اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہوں جس کا دور زوال پذیر ہورہا ہوتا ہے لیکن اس کے ڈوبتے کیریئر کو ایک ہدایت کار سہارا دے دیتا ہے، میرا کردار بہت مشکل ہے جس کے کئی پہلو ہیں، یہ کردار بہت سوچ سمجھ کر تخلیق کیا گیا ہے جس میں زندگی کے احساسات اور جذبات کو سمویا گیا ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ فلم کے ٹریلر کے بعد سے شائقین کا رد عمل نا قابل یقین ہے، مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فلم زد زبان عام ہے اور شائقین فلم کی ریلیز کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، فلم باجی اُن لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا۔

واضح رہے کہ ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’باجی‘ میں میرا کے ہمراہ محسن عباس حیدر، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس اور نئیر اعجاز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ فلم رواں ماہ 28 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ممتاز ادیب، ڈرامہ نگار و اداکار انورسجاد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے