بولی وڈ کی بیبو سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ

بولی وڈ کی بیبو سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ

کرینہ بہت جلد ڈانس شو ‘ڈانس انڈیا ڈانس’ میں جج کے طور پر نظر آئیں گی جس میں ان کا ساتھ کوریوگرافر بوسکو مارٹس اور ریپر رفتار دیں گے۔

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور خان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اب ٹیلی ویژن کی دنیا سے بھی منسلک ہوچکی ہیں اور اس موقع پر ان کا سب سے زیادہ فوکس خواتین کا مردوں کے برابر معاوضہ لینے پر ہے۔

کرینہ کپور خان اس ڈانس شو کے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو اب ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔

38 سالہ کرینہ کا کہنا تھا کہ ‘ٹیلی ویژن کی دنیا میں آپ بےحد محنت کرتے ہیں تو اس لیے آپ کا معاوضہ بھی اس ہی حساب سے بہتر ہونا چاہیے، اگر ایک اداکار جج بن کر زیادہ معاوضہ لے سکتا ہے تو میں اداکارہ ہو کر اس کے برابر معاوضہ لینے کی حقدار ہوں’۔

کرینہ کپور پہلی اداکارہ ہیں جو کیریئر کی اس اونچائی پر کسی ڈانس شو کی جج بن گئیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے