انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے

انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے

لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں

شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کو انڈیاکے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں، پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑےہیں، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے

وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے،اسٹیشن پرمسافروں کومٹھائی کےساتھ رخصت کررہےہیں، کل عید پرٹکٹوں میں50 فیصد رعایت دی تھی ، ایساسسٹم بنائیں گےکہ اپنی آمدن سےریلوےکوبہترکریں، بغیرٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے ، ریلوےکا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے، پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں توفیول ایک روپے سستا ملےگا۔

شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے ، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، وہ لوگ تکلیف میں ہیں جنہوں نےمعیشت کوتباہ کیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اکتوبر میں ’آزادی مارچ‘ کرتے ہوئے اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ 2018 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے