آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 289 رنز کا ہدف دیا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 289 رنز کا ہدف دیا

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کے 289 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

کیریبئن باؤلرز نے میچ کے ابتدا ہی سے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو دباؤ میں لیے رکھا۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 38 کے اسکور 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، جن میں کپتان ایرون فنچ 6 رنز، عثمان خواجہ 36 رنز اور ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکس ویل کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

79رنز پر آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ گری جس کے بعد اسٹیوون اسمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کا اسکور ایک 147 تک پہنچایا بعد ازاں کیری 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی ٹیم کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا رہا — فوٹو: اے پی
ان کے آؤٹ ہونے لے بعد اسمتھ اور کولٹر نائل نے ٹیم کے اسکور میں اچھے اضافے کے لیے بھرپور کوششوں کا آغاز کیا تاہم ویسٹ انڈیز کے باؤلر نے اسمتھ کا شکار کیا وہ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد بریتھ وائٹ نے 3 آسٹریلوں کھلاڑیوں کومنس، کاؤلٹر نیلی اور اسٹارک کی وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فخرزمان نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد کر دیا

فخرزمان نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد کر دیا

لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان  نے تکنیک میں خرابی کا تاثر مسترد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے