بالی ووڈ ستاروں نے مسلماںوں کو عید کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے

ممبئی : دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر انتہائی جوش جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں

معروف بھارتی فلمی ستاروں نےعید الفطر کی مبارکباد دینے کے لئے پیغامات جاری کر دیئے

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر مسلمان ایک دوسرے کی خوشیوں میں نہ صرف شریک ہوتے ہیں بلکہ اُن لوگوں کی بھی دل کھول کر مدد کی جاتی ہے جو غربت کی وجہ سے عید کی خوشیوں سے محروم ہیں ،مسلمان ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد کے پیغامات بھیجتے ہیں ،ایسے میں ہندوستانی فلمی ستاروں نے بھی مسلماںوں کو عید کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔

بالی ووڈ  کنگ اور معروف اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید مبارک، محبت ، امن اور بھائی چارے کے ساتھ۔یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

اکشے کمار نے لکھا ہے آپ اور آپ کے گھر والوں کے لئے یہ دن خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔پریانکا چوپڑا نے بھی عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دنیا میں چاروں طرف پیار ، خوشیاں اور امن لےکر آئے۔شردھا کپور نے لکھا سبھی کو عید مبارک ، آئیں ہمیشہ پیار ، یکجہتی ، خوشیاں اور ساری اچھی چیزوں کو پھیلانے کی پوری کوشش کریں۔

سوناکشی سنہا نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی نقاب والی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کہا جبکہ شاہد کپور نے بھی عید الفطر کی مبارکباد دی ہے ۔ڈریم گرل ہیما مالنی نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

کترینہ اور سلمان پھر سے اکٹھے ہوگئے

 اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے