حاجی علی درگاہ انتظامیہ نے خواتین کو داخلے کی اجازت دیدی

حاجی علی ٹرسٹ درگاہ کی انتظامیہ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ درگاہ میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی

چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور بمبئی ہائی کورٹ کے احکاما ت کیخلاف درگاہ انظامیہ کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کا حکم سنا دیا ۔
بمبئی ہائی کورٹ نے 26اگست کو حاجی علی درگاہ پر خواتین کے داخلے کیلئے لگائی گئی پابندی ہٹائی تھی جس کے بعد درگاہ انتظامیہ نے ان احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نظر ثانی کی پٹیشن دائر کی تھی۔
یاد رہے درگاہ میں4 سال سے خواتین کے داخلے پر پابندی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نسل کشی کو دو سال مکمل ہونے پر بنگلادیش میں مقیم روہنگیا کے مسلمانوں کا احتجاجی مارچ

نسل کشی کو دو سال مکمل ہونے پر بنگلادیش میں مقیم روہنگیا کے مسلمانوں کا احتجاجی مارچ

ڈھاکا: ریلی میں موجود افراد نے روہنگیا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے