انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز پر زائد کرایہ لینے پرجرمانہ

انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز پر زائد کرایہ لینے پرجرمانہ

کراچی: سندھ حکومت کی مسافروں سے اضافی کرایہ لینے والے انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں

زائد کرایہ لینے پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ،متعدد روٹ پرمٹ منسوخ

ںسندھ بھرمیں ڈھائی لاکھ سے زائد اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا،ایک لاکھ چالیس ہزار جرمانہ کیا گیا انٹر سٹی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کردئیے گئے، کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شکارپور، نوشھروفیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں کی گئیں

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے مزید اپنے بیان میں کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اضافی کرایہ لینے والی انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز کے خلاف سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس ڈیتھو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے

کراچی صدر اور کینٹ اسٹیشن کے علاقوں میں قائم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈوں پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس ڈیتھو، سیکریٹری آر ٹی نظر حسین شاہانی، ذوالفقار جوکھیو نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ چھاپے بھی مارے تیس سے زائد انٹر سٹی کوچز، بس، وین اور دیگر گاڑیوں کہ خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے