اپنے ملک کے قومی لباس پاکستانی کپتان نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے، گوہر خان

اپنے ملک کے قومی لباس پاکستانی کپتان نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے، گوہر خان

نئی دہلی: سرفراز احمد کی شلوار قمیص پہن کر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنے پر تنقید، بھارتی اداکارہ نے منہ توڑ جواب دیدیا

ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے دوران قومی لباس زیب تن کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر بھارتی اداکارہ سرفرازاحمد کے دفاع میں سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی اداکارہ گوہرخان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں سرفرازاحمد کے شلوار قمیص زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے سرفراز احمد کو اپنی ثقافت کی نمائندگی کرنے اورقومی لباس زیب تن کرنے پر سراہا۔

گوہر خان نے سرفراز احمد پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ سرفراز یہاں اپنی ثقافت کی نما ئندگی کررہے ہیں اور اس لباس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔گوہر خان نے لکھا کہ ہر انسان کووقار اور فخر کے ساتھ اپنی مرضی کالباس پہننے کا حق ہے، انہوں نے کینیڈین صحافی طارق فتح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ نہیں پتہ کہ اپنے ملک کی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے، شاید آپ کو اپنی شناخت کا مسئلہ ہے

 

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے