کراچی کنگز اورلاہور قلندر، اسلام آباد یونائٹڈ اورپشاورزلمی آج ٹکرائیں گی

پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگزکا ٹکراؤ آج لاہورقلندرسےجبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا پشاورزلمی سے ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، آج بھی دو میچزکھیلے جائیں گے۔

کراچی کنگز کے شیرآج لاہورقلندرز کے خلاف میدان میں اتریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کامقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

پہلامیچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑے چار بجے جبکہ دوسرا میچ رات نو بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کی کپتانی شعیب ملک کررہے جبکہ لاہورقلندرکی قیادت اظہرعلی کے ہاتھ میں ہے۔ دوسرے میچ میں پشاورزلمی کی قیادت شاہد خان آفریدی جبکہ اسلام آباد کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی پوائنٹ پوزیشن کچھ یوں ہے

points

یہ بھی پڑھیں

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برسٹل کے ون ڈے میچ میں امام الحق نے قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے