اداکار رفیع خاور عرف ننھا, کو اس دنیا سے, رخصت, ہوئے 33 برس بیت گئے

اداکار رفیع خاور عرف ننھا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 33 برس بیت گئے

پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار ننھا نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے

پاکستان ٹیلی وژن کے آغاز کے بعد انہوں نے کمال احمد رضوی کے پہلے ڈرامہ سیریل ’’آؤ نوکری کریں‘‘ سے اپنی فنی زندگی کا آغازکیا، اس کے بعد کمال احمد رضوی کی لازوال ڈرامہ سیریل ’’الف نون‘‘ سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔ اس سیریز میں ان کا کام دیکھ کر شباب کیرانوی نے انہیں اپنی فلم وطن کا سپاہی میں مزاحیہ اداکار کا کردار دے دیا۔
اس کے بعد ننھا نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور دو دہائی تک فلمی دنیا میں بطور مزاحیہ اداکار چھائے رہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر391 فلموں میں کام کیا جس میں سے 166 فلمیں اردو، 221 فلمیں، پنجابی 3 فلمیں پشتو اور ایک فلم سندھی زبان میں بنائی گئی تھی۔
بطور اداکار ان کی آخری فلم ’’ہم سے نہ ٹکرانا تھی‘‘ جبکہ ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم کا نام ’’پسوڑی بادشاہ‘‘ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ جنگلی حیات کی رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے