عبوری ضمانت, میں 11 جون, تک, توسیع

عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

لاہور: ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی آمدن زائد اثاثہ جات، رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی

 

دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے مؤکل کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد ملتوی کر نے کی درخواست کی جس پر عدالت نے قرار دیا کہ کیس اگر روزانہ کا بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں۔
اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کارکنوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اس معاملے پر بہت کچھ کہا گیا ہےم آپ دلائل دیں تاکہ ہمیں پتہ تو چلے کہ کیس کیا ہے، عدالت کو ہم نے چلانا ہے، آپ دلائل دینا شروع تو کریں۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے