ناصر العزا نامی, امام بارگاہ, میں ایک خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی کوشش ناکام

ناصر العزا نامی امام بارگاہ میں ایک خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں حملہ آور ہلاک ہوا تاہم کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعے میں دو پولیس کانسٹیل زخمی ہوئے ہیں جنھیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

حکام کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق دو پولیس کانسٹیبلز کے روکنے پر حملہ آور نے دستی بم کا استعمال کیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہوا جو بعدازاں ہلاک ہوگیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور اپنی خودکش جیکٹ کا استعمال نہ کر سکا اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
امام بارہ گاہ ناصرالعزا میکانگی روڈ پر واقعہ ہے۔ ڈی آئی جی چیمہ نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں 2 خود کش حملہ آوروں کی آمد کی اطلاع پولیس کے پاس پہلے ہی تھی اور اسے سلسلے میں شہر کی امام بارگاہوں پر مقامی انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

فتح یاب امیدوار شاہ زین بگٹی برتری تاحال برقرار

کوئٹہ: این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ صبح 8 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے