نادرا, کے 120 ملازمین, برطرف

نادرا کے 120 ملازمین برطرف

اسلام آباد:غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے والے نادرا کے 120 ملازمین کو برطرف کیا جاچکا ہے جب کہ جعل سازی سے بنائے گئے 9 ہزار 554 کارڈز بھی منسوخ کیے گئے ہیں

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نادرا میں جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈز بنانے والے اہلکاروں کی برطرفی اور کارڈز کی منسوخی کی تحریری طور پر تفصیلات پیش کیں۔
وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ایک لاکھ 21 ہزار 117 شناختی کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کر لیے گئے ہیں جب کہ 9 ہزار 554 کو منسوخ کیا جاچکا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق بلوچستان میں بھی 22 ہزار 72 کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلیے ہیں جب کہ ضلعی سطح کی کمیٹی کی رپورٹ پر 1450 کارڈز منسوخ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے