سائٹ ایریا فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔شہر بھر کے فائر ٹینڈر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

حادثے کے وقت فیکٹری میں متعدد ملازم کام کر رہے تھے تاہم آگ لگنے کے بعد وہ فوری طور پر عمارت سے باہر نکل آئے۔

تین منزلہ فیکٹری میں گراؤنڈ فلور پررنگ بنانے کا شعبہ ہے اور فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے بھی آگ کی شدت میں اضافہ ہواہے۔

واضح رہے کہ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائےگا ۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے