ججز کے, خلاف حکومتی, ریفرنسز پر غور, کیا

ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر غور کیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کی مشترکہ صدارت میں حزب اختلاف کے چیمبر میں ہوا جس ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان، راناثناءاللہ اور دیگر شریک

اجلاس میں اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی اور ججز کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر غور کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے، عدلیہ پرک سی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریفرنسز کے خلاف اصولی مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے احتجاج کا ہرآپشن استعمال کریں گے۔
حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کے 2 اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے ہیں جس کی سماعت 14 جون کو ہوگی۔
حکومت کی جانب سے جن ججز کے خلاف ریفرنسز بھیجے گئے ان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں اور تمام ججز پر اثاثے ظاہر نہ کرنے کر الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ

اسلام آباد: ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے