چاند دیکھنے, کی ایپلی کیشن 'دی رویت' متعارف, کرادی

چاند دیکھنے کی ایپلی کیشن ‘دی رویت’ متعارف کرادی

اسلام آباد: چاند کی رویت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی ویب سائٹ کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرادی

گوگل پلے پر موجود ایپلی کیشن کے بارے میں معلومات میں بتایا گیا کہ ‘دی رویت’ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں چاند اور اس کی رویت کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس ایپلی کیشن کے فیچرز یہ ہیں۔
چاند کی موجودہ عمر
اسلامی ہجری کیلنڈر
پاکستان میں کسی بھی مقام کی معلومات حاصل کرنا
اسلامی مہینوں کے حساب سے نئے چاند کی تفصیلات
چاند کے حساب سے کیلنڈر
چاند، سورج و تمام دیگر سیاروں کی پوزیشن کی معلومات
قبل ازیں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے اعلان کیا تھا کہ چاند کی رویت کے لیے پاکستان کی ویب سائٹ (http://www.pakmoonsighting.pk/) لانچ کردی گئی ہے
20 مئی کو فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے معاملے کے لیے قمری کیلنڈر تیار کرلیا، یہ قمری کیلنڈر 5 سال کے لیے تیار کیا گیا ہے اور 5 سال بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘کیلنڈر میں سائنسی طور پر بتایا گیا ہے جس میں پاکستان کی حدود میں چاند کن کن تاریخوں میں نظر آئے گا، غروب ہوگا اور اس پر گرہن کب لگے سے متعلق معلومات ہوں گی’۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے