اسٹاک مارکیٹ, کے استحکام کے, لیے ای سی سی نے, فنانس ڈویژن کی, تجویز منظور

اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی تجویز منظور

اسلام آباد: ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی تجویز کو منظور کیا

حکومت نے ریاستی ادارے این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے 20 ارب روپے کے خودمختار ضمانت جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک کے وفد کے ہمراہ بروکرز سے ملاقات کی تھی جس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔
حکومت کی جانب سے خودمختار ضمانت کے اجزا کے لیے مختلف بینکوں سے 20 ارب ادھار لیے جائیں گے جو این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے ہوں گے۔
دیگر بنیکوں کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان بھی معاہدے کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں جس کے فائدے حکومت کے ساتھ بھی شیئرہوں گے۔ ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے بھی ایسے اقدامات اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے