بچہ اسپورٹس مین بن کر پاکستان یا بھارت کس ملک سے کھیلے کا؟ ثانیہ کا دلچسپ جواب

نئی دلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں جب ثانیہ مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ ان کا بچہ بڑا ہو کر کھیل کے کس شعبے میں جائے گا اور کس ملک کی نمائندگی کرے گا پاکستان یا بھارت؟ جس پر ثانیہ نے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا کہ اپنے بچے کو اسپورٹس مین بنانے سے توبہ کرتی ہوں لیکن اس بارے میں ابھی سوچا نہیں ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے شعیب ملک سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی لیکن ہو سکتا ہے کہ ہمارا بچہ اسپورٹس مین نہ بنے، اداکار بن جائے، ٹیچر بن جائے یا پھر ڈاکٹر بن جائے تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں جانتی۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بھارتی انہیں خود پر فخر ہے اور شعیب کو بحیثیت پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن جب ہم دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا ساتھی ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

ثانیہ کے جواب کو شو میں موجود حاضرین نے خوب سراہا اور شو میں موجود بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ کا کہنا تھا ایسی مثال پاکستان اور بھارت میں موجود ہیں جب کہ ثانیہ دونوں ممالک کے لیے محبت اور امید کی کرن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے