نجی اسکولوں کی من مانی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

نجی اسکولوں کی من مانی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی:فیسوں اور سندھی مضمون سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی من مانی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، انھوں نے کہا کہ پیر سے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے نجی اسکولوں کی من مانی کے خلاف پیر سے بھرپور کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر تعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق اسکول فیسوں پر عمل کیا جائے، کچھ اسکول ایسے ہیں جو ہدایت پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ جن نجی اسکولوں میں سندھی مضمون نہیں پڑھایا جائے گا ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اسکولوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے، اس کے بعد اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دیں گے، پیر سے بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے