پاکستانی ایئر لائنز نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

کراچی: عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستانی ایئر لائنز نے اپنے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کے مہنگے ہونے کی وجہ سے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا ہے، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کی فضائی ٹکٹوں کی مسلسل اڑان کی وجہ سے عید کے موقع پر مسافروں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ ٹکٹ 31 ہزار روپے، ائیربلیو کا 32 ہزار پانچ سو روپے جبکہ سیرین ائیر کا کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائیر کی جانب سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کے لیے طیاروں کی تعداد میں کمی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے