28 مئی کو ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے

28 مئی کو ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ28 مئی کو ہمیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ذاتی کرپشن سے جیل میں ہیں، اس کا 28 مئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نواز شریف 28 مئی کی وجہ سے جیل نہیں گئے۔

نواز شریف کرپشن کی وجہ سے آج جیل میں ہیں، 23 ہزار ارب روپے کا قرض بتایا جائے کیسے چڑھا؟

پاکستان کو جن بحرانوں میں انھوں نے ڈالا تھا اب ان سے عمران خان نکالیں گے، جب ہم احتساب کی بات کرتے ہیں تو یہ شور شروع کر دیتے ہیں، اگر یہ سن سن کر تھک گئے ہیں تو ہم سہ سہ کر تھک چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے مل کر نمٹنا ہوگا، مقابلہ اس وقت ہوگا جب ہم لسانیت اور قومیت سے بالا ہو کر سوچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے