پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج جیل میں قید ہے

پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج جیل میں قید ہے

لاہور: ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں کے باوجود نوازشریف نے کسی کے آگے ہاتھ نہيں پھیلائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔

یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

ان دھماکوں کے بعد پاکستان کو امریکا سمیت کئی ممالک کی جانب معاشی پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیوں کے باوجود نوازشریف نے کسی کے آگے ہاتھ نہيں پھیلائے۔

مریم نواز نےایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھکاری اعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، جب سازشوں سے نااہلوں اور نالائقوں کو حکومت ملے گی تو ملک کا یہی حال ہوگا۔

مریم نوازنے مزید کہا کہ دنیا آپ کو اس لیے نہيں مانتی کہ آپ چور دروازے سے آئے ہو۔ ‘تمہارا لقب مہرہ ہے، تم کٹھ پتلی ہو اور کسی کے اشارے پر ناچتے ہو، تم عوام کے ووٹ چوری کرکے آئے ہو ، اس لیے تمہيں دنیا کا کوئی ملک عزت دینے پر تیار نہیں۔’

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

لاہور: نیب حکام نے تحقیقات کے لئےمزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاوعدہ معاف گواہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے