بچوں, پر چھرے, سے حملے, میں کمسن طالبہ سمیت 3 افراد, ہلاک

بچوں پر چھرے سے حملے میں کمسن طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک

ٹوکیو: واردات کے بعد ملزم نے اپنے گلے پر ہی چھرا پھیر لیا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہلاک ہوگیا

 

واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا اور ایک اسکول بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص لائن میں کھڑے بچوں کی طرف بڑھا اور بچوں کے چھرا گھونپنا شروع کردیا جس کے بعد ملزم بس کے اندر جا گھسا اور وہاں بھی بچوں پر حملہ آور ہوا۔
ملزم کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جارہی ہے اور اس نے دونوں ہاتھوں میں چھرے تھام رکھے تھے جب کہ حملے کے وقت اسکول کی 16 طالبات موجود تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ مقامی افراد نے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پھول رکھ دیے۔
جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوفناک واقعہ ہے۔
جاپان کے وزیراعظم نے واقعے کے متاثرین سے اپنے دلی رنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کی۔
جاپان کے سرکاری دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے پر افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے