شوہر, کے قتل, کے الزام میں, گرفتار خاتون کی, ضمانت, منظور

شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور

اسلام آباد: دوران سماعت عدالت نے پنجاب پروسیکیوشن اور پولیس پر برہمی کا اظہار کیا اور شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا

 

پولیس کا ادارہ جعلی مقدمات کے ذریعے پیسے بنانے کے لیے نہیں، تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا، تفتیشی افسران کو علم ہونا چاہیے کہ جیل کیا ہوتی ہے۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کے لیے سب سے پہلا فورم پولیس ہوتی ہے، صرف کسی کے کہنے پر حاملہ خاتون کو ملزم بنا دیا گیا۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا معلوم کل کسی کے کہنے پر پولیس مجھے بھی ملزم بنا دے۔
دوران سماعت انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر کو یہ بھی معلوم نہیں کہ مقتول کے بھائی شادی شدہ ہیں یا نہیں۔
بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے