اسٹاک ایکسچینج کے, بورڈ آف ڈائریکٹرز, نے, رچرڈ مورن کا, استعفیٰ منظور

اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کا استعفیٰ منظور

کراچی: بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

رچرڈ مورن پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازم ہوتے ہوئے اپنی ذاتی کمپنی بھی چلا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ ملازمت کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
رچرڈ مورن کینڈین شہری ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او تھے۔ انہیں گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کے وقت بھی اسٹاک بروکرز نے مارکیٹ کے انتہائی اہم عہدے پر غیر ملکی کی تقرری سمیت ان کی بھاری تنخواہ اور مراعات پر اعتراض اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے