چینی, نائب صدروانگ کیشانگ, لاہورمیں قیام کے, دوران تاریخی بادشاہی, مسجد کا, دورہ

چینی نائب صدروانگ کیشانگ لاہورمیں قیام کے دوران تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدلخبیر آزاد ، سیکرٹری اوقاف ذوالفقاراحمد گھن کے ہمراہ چینی نائب صدر کا استقبال کیا

ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ چوہدری عبدالغفور نے چینی نائب صدر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ، اس کے فن تعمیر کی بابت بریفنگ دی جبکہ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ بادشاہی مسجد کی اہمیت، یہاں سے بین المذاہب ہم آہنگی کی بابت جاری کام بارے چینی نائب صدرکو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے چینی نائب صدرکومحکمہ اوقاف کی جانب سے بادشاہی مسجد کی دیکھ بھال یہاں سےمذہبی و سماجی فلاح کے لئے جاری تعلیمات کی بابت آگاہی دی۔
چینی نائب صدرنے بادشاہی مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورفن تعمیر کو خوب سراہا۔ اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف نے کہا پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے، سازشی عناصرکبھی تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتے چینی نائب صدر کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے