سعودی عرب ,اور قطر, کے درمیان برف, پگھلنے, لگی

سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی

دوحا: قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی

 

اتوار کو سعودی وزارت خارجہ کی حکام سے ہونے والی ملاقات میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کا قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا گیا جس میں 30 مئی کو مکہ میں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
گزشتہ 2 برس سے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ءکو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر اخوان المسلمون کے سمیت دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے