فضائی, کمپنیوں نے, کرایوں میں, اضافہ, کردیا

فضائی کمپنیوں نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی: عالمی منڈی میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے باعث پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے

 

فضائی کمپنیوں نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور کے درمیان چلنے والی پروازوں کے کرائے بڑھا دیے ہیں۔
پی آئی اے کے لاہور سے کراچی کے دوطرفہ ٹکٹ کی قیمت 34 ہزار روپے سے زیادہ ہوگئی، ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 35 ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ائر لائن نے ٹکٹوں میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔
دو ماہ قبل لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ 28 ہزار روپے میں دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے