ایران سے حکومت کا نہیں جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران سے حکومت کا نہیں جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ وہاں سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت مسائل ہیں اس لیے امریکا ایران سے جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، ہم اس بارے میں معاہدہ کر لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجودہ قیادت کے ساتھ ہی عظیم ملک بننے کا موقع موجود ہے۔

برطانوی وزارتِ عظمی ٰ کی دوڑ میں ساجد جاوید بھی شامل

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے