بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت، جرمی کوربین

بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت، جرمی کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہےکہ یورپی نین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی ضرورت ہے۔

جرمی کوربین نے اعلان کیا ہے کہ بریگزٹ کے مسئلے پر کنزر ویٹو پارٹی میں اندرونی اختلافات، اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی ناتوانی اور برطانوی دارالعوام میں اس سلسلے میں پیدا ہونے والے تعطل کی بنا پر بریگزٹ کے سلسلے میں عام انتخابات اور یا ریفرنڈم کے ذریعے دوبارہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ جلد ہی اپنی پارٹی کے اراکین سے صلاح و مشورہ کریں گے۔واضح رہے کہ برطانوی دارالعوام کی جانب سے بریگزٹ کو اب تک تین بار مسترد کیا جا چکا ہے جس کے بعد لندن کی حکومت بریورپی یونین سے بریگزٹ پر اکتیس اکتوبر تک کی مہلت بڑھائے جانے کی درخواست کرنے پر مجبور ہوئی ہے اور یہاں تک کہ تھریسا میے نے سات جون کو مستعفی ہونے تک کا اعلان کر دیا ہے۔

میزائل تجربات جاری رہیں گے، شمالی کوریا

یہ بھی پڑھیں

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

واشنگٹن: ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے