شہباز شریف, کی, حاضری, معافی کی درخواست, منظور

شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی

 

عدالت نے استفسار کیا کہ کونسی ایسی بیماری ہے جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں، گذشتہ سماعت پر کہا تھا کہ شہباز شریف پیش ہوں، آپ نے یقین دہانی کروائی تھی، اب پھر سماعت ملتوی کرنا چاہتے ہیں، بیان حلفی دیں شہباز شریف کب پیش ہوں گے۔
پاکستانی ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ یہ ٹیسٹ یہاں نہیں ہوسکتے، آج بھی دو ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے، جتنی جلدی ممکن ہوسکا شہباز شریف پیش ہو جائیں گے ،مستقل حاضری معافی کی درخواست نہیں دی۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف بغیر ٹرائل کورٹ کی اجازت کے ملک سے گئے ہیں، کئی پیشیوں سے حاضری معافی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں، تمام ملزمان موجود ہیں صرف ایک ملزم موجود نہیں۔
عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے