ایمنسٹی اسکیم کے, لیے, ایسٹ ڈکلریشن فارم, جاری

ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسٹ ڈکلریشن فارم جاری

اسلام آباد: ایف بی آر نے ایسٹ ڈکلریشن فارمز ویب پورٹل پراپ لوڈ کیے ہیں، شہری ویب پورٹل کے فارم پُر کرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکتے ہیں

 

فارم میں ہر کیٹیگری کے اثاثے، ٹیکس کی شرح اور واجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں، ڈکلریشن فارم میں اوپن پلاٹ، زمین، سُپر اسٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے ڈکلریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی، اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پرلاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل دینا ہو گی۔
اسکیم کے تحت 4 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی، پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکاونٹس میں موجود دولت پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور فارن کرنسی بے نامی اکاؤنٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلئے بھی 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جب کہ اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے 150 فیصد تک مقرر ہوگی۔
ایف بی آر کی جانب سے غیر ملکی اثاثے و دولت ظاہر کرنے کے لیے بھی الگ سے ڈکلریشن فارم جاری کیا گیا ہے۔
فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر 6 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
ڈکلریشنز پر 30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا جب کہ کمپیوٹرائز پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے