برطانوی, وزیراعظم ٹریسامئے, نے آئندہ, ماہ مستعفی, ہونے کا, اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم ٹریسامئے نے آئندہ ماہ مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

لندن: کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے لیے امیدواروں کے درمیان دوڑ شروع ہوگئی ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ برطانیہ کا آئندہ وزیراعظم بھی ہوگا

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے نیا سربراہ جولائی کے آخر تک چنے جانے کا امکان ہے۔
نئے وزیراعظم کے لیے چار امیدواروں نے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ سیکریٹری روری اسٹیورٹ، سابق سیکریٹری خارجہ بورس جونسن اور سابق ورک اینڈ پنشن سیکریٹری ایستھر مک وے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نئے وزیراعظم کے لیے دیگر ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے جن میں سر گراہم کا نام بھی شامل ہے جو 1922 کمیٹی کی صدارت سے بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔
کئی برطانوی مصنفوں نے سابق بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک راب اور مائیکل گوو کے سامنے بورس جونسن کو فیورٹ قرار دیاہے۔
بریگزٹ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد ابتداء میں معاشی مشکلات ضرور پیدا ہوں گی تاہم مستقبل میں اس کا فائدہ حاصل ہوگا کیوں کہ برطانیہ یورپی یونین کی قید سے آزاد ہوچکا ہوگا اور یورپی یونین کے بجٹ میں دیا جانے والا حصہ ملک میں خرچ ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے