ایرانی, وزیر خارجہ نے, پرتپاک خیر مقدم پر, وزیر خارجہ, شاہ محمود قریشی, کاشکریہ, ادا کیا

ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاشکریہ ادا کیا

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دو روزہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا وزارت خارجہ آمد پرشاہ محمود قریشی نےایرانی ہم منصب کا خیر مقدم کیا، وزارت خارجہ میں ایران، پاکستان میں وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے

 

اعلامیے میں کہا گیا پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی،ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف نے کی، مذاکرات میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران کے فیصلوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار
ملاقات میں دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ تجارتی فروغ، عوامی سطح پر روابط میں اضافے ، پاک ایران سرحدپرسیکیورٹی بڑھانے، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا محاذ آرائی کسی فریق کے مفاد میں نہیں ، پاکستان تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو, کی, ملاقات, آج شام مولانا, کی رہائش, گاہ پر ہوگی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج شام مولانا کی رہائش گاہ پر ہوگی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الررحمان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے