جنوبی, سندھ صوبہ, نہ بنانے, کا شہریوں کو ٹکہ سا, جواب

جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کو ٹکہ سا جواب

کراچی: فاروق ستار نے کہا کہ اتوار کو تنظیم بحالی اور میری جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے، آفاق احمد اور مصطفی کمال کو بھی دعوت دی ہے

 

جنہیں مدعو کیا ہے وہ ضرور تشریف لائیں،نا مجھے پی ایس پی اور نا ہی نام نہاد ایم کیو ایم پاکستان والوں نے افطار پارٹی میں دعوت دی، میں اس چیز کا گلہ نہیں کررہا کہ مجھے کیوں نہیں بلایا، میں نے خالد مقبول صدیقی کو بھی افطار پارٹی میں دعوت دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کام سیاست اور میرا امن کا پیغام پہنچانا ہے، پاکستان کے بہتر مفاد میں انتطامی یونٹ بنانا ناگزیر ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی سندھ صوبہ نہ بنانے کا شہریوں کو ٹکہ سا جواب دیا ہے،
عمران خان کا یہ جواب ایم کیو ایم پاکستان کو منظور ہو سکتا ہے لیکن ہمیں نہیں، اگر جنوبی پنجاب صوبے کی قرارداد منظور ہو سکتی ہے تو سندھ میں انتطامی یونٹ پر بات کیوں نہیں ہو سکتی۔
ہم معاملات افہام و تفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں، انتطامی یونٹ سے کسی بھی سندھی بھائی کی حق تلفی نہیں ہوگی، اگر میری بات سے سندھی اور کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹڈی دل, کے, حملوں کے بعد اب یہ خیرپور, میں کپاس کی فصلوں, کی جانب, بڑھ رہی, ہیں

ٹڈی دل کے حملوں کے بعد اب یہ خیرپور میں کپاس کی فصلوں کی جانب بڑھ رہی ہیں

کراچی: خیر پور کے کسانوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا کہ اگر موثر اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے