بی آر ٹی, منصوبہ 30 جون تک, بھی مکمل نہیں, ہو سکتا

بی آر ٹی منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا

پشاور: بار بار تاریخوں کے باوجود مکمل نہ ہونے اور تعمیراتی کام میں سست روی پر کنسلٹنٹ نے ٹھیکیدار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کردی ہے

پشاور بس منصوبے کے کنسلٹنٹ ٹیگ میکرین انجنیئر بی آر ٹی نے پشاور کے ترقیاتی ادارے پی ڈی اے کے ڈائریکٹر کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر کی جانب سے مرمتی کام میں سست روی کی جارہی ہے
کنٹریکٹر کی جانب سے بارشوں اور دیگر وجوہات کو بہانہ بنا کر تاخیر کی وجوہات بیان کی جارہی ہیں، جس رفتار سے منصوبے پر کام جاری ہے اب یہ منصوبہ 30 جون تک بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔
کنسٹلنٹ کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق کنٹریکٹر پر کل لاگت کا 0.05 فیصد روزانہ کے حساب سے 5 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے، پچھلے 8 ماہ میں ریچ 1 پر صرف 3.3 فیصد اوسط کام ہوا ہے جب کہ پچھلے 9 ماہ میں ریچ 3 پر اوسط کام کی رفتار 2.7 فیصد رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور, افغان رہوں گا

جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور افغان رہوں گا

پشاور: محسن داوڑ کے اس متنازع ٹویٹ پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ متنازعہ ٹویٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے