شدید گرمی, کی لہربرقرارہے, تاہم, ہیٹ ویو کا خطرہ, ٹل گیا

شدید گرمی کی لہربرقرارہے تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

کراچی: دوسرا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اورموسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج اورکل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔
شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11 سے سہہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے