برٹش ایئر ویز 11 سال بعد 3 جون ,سے, ہفتہ وار 3 پروازیں, چلائے گی

برٹش ایئر ویز 11 سال بعد 3 جون سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی

راولپنڈی: وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوپن اسکائی پالیسی سے خسارے کے باعث پاکستان نے مختلف ایئرلائنز کے ساتھ 98 معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے

قومی ایئرلائن کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پی آئی اے کے 4 سو 16 ارب کے خسارے کو کم کرنے کے لیے مثبت طریقے سے کام کررہی ہے۔
غلام سرور خان نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 جون کی صبح 9 بج کر 25 منٹ پر پہنچے گی اور اسی روز صبح 11 بج کر 30 منٹ پر لندن کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
برٹش ایئر ویز 11 سال بعد 3 جون سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائے گی
برٹش ایئرویز نے ستمبر 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بم دھماکے کے بعد پاکستان میں اپنی پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔
قومی ایئرلائن ہیڈکوارٹرز کی کراچی سے اسلام آباد منتقل کیے جانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ 70 فیصد سفری کاروبار ملک کے شمالی زون کی طرف منتقل ہوچکا ہے لہٰذا کراچی سے اسلام آباد انتظامی حکام کا سفر ایئرلائن پر بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو ملائیشیا سے 3 سو پاکستانی شہری قومی ایئرلائن کےذریعے پہنچیں گے، پاکستانیوں کو بوئنگ 777 سے ملک واپس لایا جائے گا اس ضمن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے ایئرلائن سے معاہدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

سرحدوں پر خطرات ہیں، غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو اپنا اچھا دوست قرار دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے