افغانستان اور پاکستان, میں کم از کم 20 دہشت گرد, تنظیمیں, موجود, ہیں

افغانستان اور پاکستان میں کم از کم 20 دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں

واشنگٹن: پینٹاگون کے آپریشن فریڈم سینٹینل کے لیڈ انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں مارچ 31 کو اختتام پذیر ہونے والی سہہ ماہی کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو دیکھا گیا

 

خاص طور پر القاعدہ اور داعش خراسان کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپریشن فریڈم سینٹینل (او ایف سی) مشن کی مرکزی توجہ ان دونوں گروہوں پر تھی جو مفاہمتی عمل کے اہم ترین تحفظات میں سے ایک ہیں۔
آپریشن فریڈم سینٹینل (او ایف ایس) امریکی حکومت کی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر لڑی جانے والی جنگ کا باضابطہ نام ہے۔
افغانستان کے حوالے سے امریکا کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ ’امن کے لیے جاری مذاکرات میں یہ سوال انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا طالبان ان گروہوں پر اثر انداز ہونے میں مدد اور انہیں پناہ گاہیں فراہم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں جس حد تک امریکا کی انسدادِ دہشت گردی کی موجودگی کی ضرورت ہے۔
امریکا اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں کم از کم 20 دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے کہ خطے میں موجود ان دہشت گرد تنظیموں میں کتنے جنگجو ہوسکتے ہیں۔
زیادہ تر گروہوں کو عالمی سطح تک رسائی یا پنپنے کا موقع حاصل نہیں، مثلاً تحریک طالبان پاکستان، جو ایک بڑا دہشت گرد گروہ ہے، کی توجہ پاکستانی حکومت کے خلاف جنگ کرنے پر مرکوز ہے۔
رپورٹ میں دیے گئے اندازوں کے مطابق داعش خراسان، حقانی نیٹ ورک اور تحریک طالبان پاکستان، خطے کے 3 سب سے بڑے گروہ ہیں جن میں 3 ہزار سے 5 ہزار جنگجو شامل ہیں۔
ان کے بعد اسلامک امارات ہائی کونسل چوتھا بڑا گروہ ہے جس میں ایک ہزار جنگجو شامل ہیں جبکہ القاعدہ، جو افغانستان میں امریکا کے حملے سے قبل سب سے مضبوط گروہ تھا اب محض 300 جنگجنوؤں تک محدود رہ گیا ہے۔
اسلامک موومنٹ آف ازبیکستان اور لشکرِ طیبہ کے پاس بھی تقریباً 300 جنگجو ہیں، طارق گیڈر گروپ میں 100 سے 300 کے درمیان جنگجو، جماعت الاحرار کے 200، اسلام ترکمانستان موومنٹ میں 100 اسلامک جہاد یونین میں 25 اور جماعت الدعوہ قرآن میں بھی 25 جنگجو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے