بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو مبارکباد دی ہے

ملک کے اسی فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، سحر و افطار میں بھی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔ ماہانہ گردشی قرضہ اڑتیس ارب سے کم ہوکر چھبیس ارب پر آگیا۔ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس سے کم کرکے تیس فیصد کردیا جائے گا۔
بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ اگلے برس مزید120ارب روپے ریکور کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان، بجلی کی مد میں آئندہ سال120ارب روپے کی اضافی وصولی ہوگی، گردشی قرضےکاحجم ماہانہ38ارب سےکم ہوکر26ارب روپےپرآگیاہے،

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے